تنگ دستی کے باعث کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، ذیشان ضمیر

  تنگ دستی کے باعث کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا، ذیشان ضمیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ انڈر 19 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے نوجوان پاکستانی بولر ذیشان ضمیر نے انکشاف کیا ہے کہ حالات اور تنگ دستی کے باعث انہوں نے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ذیشان ضمیر حالات اور تنگدستی  کو شکست دے کر پی سی بی پاتھ ویزپروگرام کا حصہ بن گئے ہیں فاسٹ باؤلر  دوستوں سے اْدھار جوتے مانگ کر کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔کراچی کے رہائشی ذیشان ضمیر کا کہنا ہے کہ والدہ کی علالت کے باعث وہ کرکٹ چھوڑ کر واپس خیبرپختوانخوا جانا جاتے تھے مگر مقامی کوچ نے مالی معاونت کرکے انھیں کرکٹ جاری رکھنے کی درخواست کی۔