آسٹریلوی اتھلیٹ  نے  3182پش اپس کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

  آسٹریلوی اتھلیٹ  نے  3182پش اپس کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


(آئی این پی)آسٹریلوی اتھلیٹ ڈینیئل اسکالی نے ایک گھنٹے میں 3,182پش اپس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ایک آسٹریلوی اتھلیٹ نے ایک گھنٹے میں 3,182پش اپ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ ڈینیل سکالی نے ناقابل یقین حد تک اس مشکل کارنامے کو حاصل کرنے کے لیے خود کو تکلیف میں جھونک دیا۔ریکارڈ اس سال اپریل میں قائم کیا گیا تھا، جب اسکالی نے ایک گھنٹے میں 3,182پش اپس کیے تھے۔جی ڈبلیو آر کے مطاق ڈینئیل کا یہ ریکارڈ 2021میں ان کے ہم وطن آسٹریلوی جیراڈ ینگ کے 3,054کے پچھلے نشان سے سو سے زیادہ تھے۔