فیفا ورلڈ کپ،انگلینڈ، فرانس اور برازیل جیت کیلئے فیورٹ

  فیفا ورلڈ کپ،انگلینڈ، فرانس اور برازیل جیت کیلئے فیورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوحہ(آئی این پی)پہلی مرتبہ مشرق وسطی کے کسی ملک میں ہونے والے مینز فیفا ورلڈ کپ 2022کا آغاز رواں سال نومبر و دسمبر میں ہونے جارہا ہے۔قطر میں رواں سال مینز فیفا ورلڈ کپ کے مقابلے 21نومبر سے 18دسمبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ ورلڈ کپ کے کوالیفائرز تین سال قبل شروع ہوئے تھے۔سن 2018میں ورلڈ کپ کی فاتح فرانس نے تو ورلڈ کپ 2022 میں کوالیفائی کرلیا ہے لیکن موجودہ یورپی چیمپئن اٹلی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکا ہے۔فائنلز میں 32 ٹیموں کو چار چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایک ہی براعظم کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے تاہم دو یورپی ممالک ایک ہی گروپ میں شامل ہوسکتے ہیں۔فیفا ورلڈ کپ 2022میں انگلینڈ، فرانس اور برازیل کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے جو ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں دوسری جانب ایونٹ کی کامیابی کے لئے منتظمین نے تیاریاں تقریبا مکمل کرلی ہیں اور اس کو یادگار بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔