انڈر-19 ڈویڑنل فٹ بال چمپئن شپ 25 جون سے کھیلی جائیگی

انڈر-19 ڈویڑنل فٹ بال چمپئن شپ 25 جون سے کھیلی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (این این آئی) عبدالحمید نیازی میموریل انڈر-19 ڈویڑنل فٹ بال چمپئن شپ 25 جون سے المجاہد منی فٹ بال سٹیڈیم، جھوک کھرلان، فیصل آباد میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر اور پاکستان واپڈا فٹ بال ٹیم کے کوچ چوہدری تنویر احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں یکم جولائی 2003 کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا اور ایونٹ یکم جولائی تک جاری رہے گی۔ ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم کے لئے بیس ہزار روپے اور رنرزاپ ٹیم کے لئے دس ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔
۔ مزید معلومات کے لئے المجاہد فٹ بال کلب کے صدر رائے محمد اقبال انجم سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔