ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئر مین نے عہدے سے استعفی دیدیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئر مین نے عہدے سے استعفی دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن(نیٹ نیوز)پروفیشنل ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیو ای کے  چیئر مین اورچیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)  ونس میک میہن نے اپنے خلاف بد انتظامی کی تحقیقات شروع ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جمعے کے روز  ڈبلیو ڈبلیو ای  کی جانب سے کہا گیا کہ اس نے کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو ونس میک میہن کے خلاف مبینہ بدانتظامی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ کمپنی نے کہا  ہیکہ میک میہن  تحقیقات ختم ہونے تک سی ای او اور چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریوں سے رضاکارانہ طور پر دستبردار ہوگئے ہیں۔تاہم ان کی 45 سالہ بیٹی ا سٹیفنی کمپنی کی عبوری سی ای او اور چیئر وومن کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گی۔

اطلاعات کے مطابق کمپنی کا تحقیقاتی بورڈ اس 30 لاکھ ڈالرز کے ہونے والے مبینہ معاہدیکی تحقیقات کر رہا ہے جس میں میک میہن نے کمپنی چھوڑنے والی ملازمہ کو  رقم ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی  تھی۔