دھوکے باز عمران نیازی کا اب ہر شو ناکام ہوگا،حاجی امداد حسین 

   دھوکے باز عمران نیازی کا اب ہر شو ناکام ہوگا،حاجی امداد حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن لاہور کے سابق صدر و سابق رکن اسمبلی  حاجی امداد حسین نے کہا ہے کہ دھوکے باز عمران نیازی کا اب ہر شو ناکام ہوگا،عوام اب ان پر اعتبار نہیں کرتے،لانگ مارچ کی طرح گذشتہ رات بھی شو فلاپ ہوا،مسلم لیگ ن کی حکومت ہر پل عوام کی بہتری کے لئے کا م کررہی ہے، حکومت نے مشکل مالی حالات اور بد تری معاشی مشکلات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کرنا یہ میاں شہباز شریف میاں حمزہ شہباز اورمسلم لیگ ن کی حکومت کا ہی کارنامہ ہے ایسے حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا،ملکی معیشت کا کباڑہ کرنے والے آج معیشت پر لیکچر دیکر خود کو ناکام ارسطو ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ گذشتہ روز بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر اتنے ہی قابل تھے تو پھر ان کے لیڈر نے ان کو وزارتوں سے کویں ہٹایا تھا خدارا نمبر گیم کرنا چھوڑ دیں اور ملک کو چلنے دیں اگر انہوں نے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے نہ کیئے ہوتے تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔
جو کہ ہو چکی ہے۔