اربن فاریسٹ منصوبہ بند، شہر میں اب میوا کی جنگل  نہیں لگے گا

اربن فاریسٹ منصوبہ بند، شہر میں اب میوا کی جنگل  نہیں لگے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور شہر میں اب میواکی جنگل نہیں لگے گا۔ پنجاب حکومت نے اربن فاریسٹ منصوبہ بند کر دیا۔ پنجاب بجٹ میں اربن فاریسٹی کے لیے کوئی فنڈز نہ رکھے گئے۔پی ایچ اے بجٹ میں بھی میواکی جنگل کا کوئی منصوبہ شامل نہیں۔ شہر میں 51 مقامات پر میواکی جنگل لگانے کے بعد کام بند کر دیا گیا۔ شوکت خانم چوک، ٹھوکر نیاز بیگ اور پی آئی اے روڈ پر میواکی جنگل پر کام بند کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے ایونیو ون، موہلنوال اور جوبلی ٹاؤن کا میواکی جنگل منصوبہ بھی رک گیا۔ پی ایچ اے نے میواکی جنگل کے بجائے صرف شجرکاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیر کہتے ہیں شہر میں مختلف مقامات پر شجرکاری کے منصوبے شروع کر رہے ہیں۔