ماڈل بازار سستی ومعیاری اشیا کی بدولت عوام کی اولین ترجیح بن گئے

        ماڈل بازار سستی ومعیاری اشیا کی بدولت عوام کی اولین ترجیح بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور سمیت پنجاب بھر کے ماڈل بازار سستی اور معیاری اشیا کی بدولت عوام کی اولین ترجیح بن گئے۔ ضرویات زندگی کی تمام اشیا کی خریداری کے لیے عوام کی بڑی تعداد ماڈل بازاروں کا رخ کر رہی ہے۔سیکرٹری انڈسٹری ڈاکٹر جاوید قاضی کی ہدایت پر ماڈل بازاروں میں عوام کو ضرویات زندگی کی تمام اشیا ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہے جبکہ عوام نے عام مارکیٹ میں بھی سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کر دیا، ماڈل بازاروں میں سبزیوں کے ریٹ کچھ اس طرح ہے کہ آلو نیا،کچا چکھلا 40روپے۔ پیاز اول 68روپے ٹماٹر 67،روپے  لہسن 200 روپے، ادرک 175،روپے  کھیرا دیسی 60روپے ، بھنڈی 75روپے ، شلجم 80 روپے فروخت کی جا رہی ہے جبکہ پھلوں میں سیب اول کالاکولو 265، کیلا اول 115 روپے، آلو بخارہ 280 روپے، خوبانی 140، آم سہارنی 110روپے جبکہ آم دوسہری 125 روپے فی کلو میں فروحت کیے جا رہے ہے