قوم بخوبی آگاہ ہے پاکستان کس دورمیں گرے لسٹ میں شامل ہوا، ہمایوں اختر

   قوم بخوبی آگاہ ہے پاکستان کس دورمیں گرے لسٹ میں شامل ہوا، ہمایوں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ قوم بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستان کس دورمیں گرے لسٹ میں شامل ہواتھا اور کس حکومت کی عملی کاوشوں کے نتیجے میں اس کی وائٹ لسٹ میں واپسی کی راہ ہموار ہوئی، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے جتنی اصلاحات کیں خوش قسمتی سے ان کے ثمرات وقت سے پہلے سامنے آناشروع ہو گئے ہیں۔ ان شااللہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف دوبارہ حکومت بنا کر قوم کو مایوسی اور معاشی ابتری سے نکالے گی۔
 کر امید اور خوشحالی کے دور کی جانب گامزن کرے گی۔ اپنے بیان میں ہمایوں اخترخان نے کہا کہ رواں مالی سال کی  قومی اقتصادی سروے رپورٹ کے بعد فیٹف کے پاکستان سے متعلق مثبت فیصلے سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا تھا لیکن ایک سازش کے تحت پاکستان کی ترقی کی راہ میں بند باندھاگیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے فیٹف کی گر ے لسٹ سے نکلنے کیلئے جس قدر غیر معمولی اقدامات اور قانون سازی کی وہ کسی اوردورحکومت میں ممکن نہیں تھی۔اس کے ساتھ پاکستان نے بھارت کے منفی پراپیگنڈے کو بھی بھرپو رانداز میں کاؤنٹر کر کے اسے شکست فاش دی۔ انہوں نے کہا کہ قوم آگاہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ان کی ٹیم نے عملی کاوشیں کیں جس کی وجہ سے پاکستان کو یہ د ن دیکھنا نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت نے صرف دو ماہ میں معیشت کو جس قدر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔ 12 گھنٹوں سے زائد کی بد ترین لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں صنعتی سیکٹر بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے نکال دی ہے،بدقسمتی سے موجودہ حکومت کا ہر گزرتا دن عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے حکومت میں واپس آئے گی اور ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔