پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب

  پیپلز پارٹی خواتین ونگ کے زیر اہتمام بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) عائشہ منیر ہانس سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف و مڈل ایسٹ کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 69 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت میاں منیر ہانس نے کی جبکہ خواجہ اویس ایڈووکیٹ نائب صدر پی پی پی پنجاب نے مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے سردار جاوید یعقوب صدر پی پی پی یو اے ای، چوہدری سجاد نزیر سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف،نجمہ جیلانی سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی خواتین ونگ گلف نے بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں سید عا طف گیلانی، ظفر اقبال سیال، فیضان شاہ، نجمہ احسان، تسنیم کوثر، جمیلہ اختر، فوزیہ بلوچ، ارم سلیم،خدیجہ، نابیہ علی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔خواجہ اویس نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے اور سب مل کر بلاول بھٹو کا ساتھ دیں گے اور آنے والے الیکشن میں انشااللہ پیپلز پارٹی پنجاب سے بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹونے ہمیشہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کا سوچا اور ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کی۔

،انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے محترمہ کی شہادت کے بعد جس طرع پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان کے چاروں صوبوں کے عوام اکٹھا رکھا اس کے لیے ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اب انشااللہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرے گا،تقریب کے آخر میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور دیگر شہدا کے لیے دعا کی گئی،