تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،علماء

 تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)کینال ویو سوسائٹی لاہور میں سماجی شخصیت سید ثمر عباس کی جانب سے کل مسالک علماء بورڈ کے قائدین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں مولانا محمد عاصم مخدوم،حافظ کاظم رضا نقوی،علامہ حسن رضا ہمدانی،سید نوبہار شاہ،سید امتیاز کاظمی،علامہ غلام اکبر ساقی،علامہ محمد حسین گولڑوی،قاسم علی قاسمی،علامہ رشید ترابی،آغا صغیر عباس ورک،پیر محمد شفیق مجاہد،مفتی سید عاشق حسین،علامہ عبدالمصطفی چشتی،سید زاہد حسین بخاری ویگر نے شرکت کی۔اس موقع پر تمام قائدین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بھارتی پارلیمنٹ کی رکن کی شان رسول میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔جولائی کے آخر میں حرمت رسول کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ راہنماوں نیدربار بی بی پاک دامن کی تعمیر میں سستی روی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے  فوری طور پر دربار کی تعمیر مکمل کرنے کا مطالبہ کیا۔مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہاکہ پیغام پاکستان بیانیہ کے فروغ کے لئے منبر و محراب سے آواز بلند کی جائے۔پیغام پاکستان دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے موثر بیانیہ ہے۔موجودہ سیاسی صورتحال میں پاک فوج کے خلاف بیان بازی ملک کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔