وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سفارتی محاز پر عمدہ کام کر رہے ہیں،فاروق اشرف

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سفارتی محاز پر عمدہ کام کر رہے ہیں،فاروق اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ بزنس فورم کے صدر رانا فاروق اشرف نے کہا ہے بطور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاز پر جو کام کیا ہے۔ اس کے ثمرات قوم کو ملنا شروع ہو گئے ہیں اور ان کی وجہ سے نہ صرف تمام ہمسایہ ممالک بلکہ پوری دنیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات بھی بن رہے ہیں۔
 بلاول بھٹو زرداری نے چین کے دورے کے دوران پاکستان نے جو قرضوں پر سود ادا کرنا تھا۔ اس کو معاف کرواکر انہوں نے پاکستان کی عوام پر جو بوجھ تھا اس کو کافی حد تک کم کیا ہے اور آئندہ بھی ان کی وجہ سے بہت سی اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی۔