مرکزی جمعیت علماء اسلام کا بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    مرکزی جمعیت علماء اسلام کا بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کی طرف سے بھارت میں نپور شرما کی حضورِ اقدس ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی سرپرستی  مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سرپرست مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری نے کی۔احتجاجی مظاہرہ میں مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی احمد علی لاہوری ثانی اور دیگر علماء و دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے خطاب کیاگیا۔مولانا ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری نے  کہا کہ نپور شرما نے ہمارے آقا دو جہاں ؐ کی شان میں جو گستاخی کی اس سے عالمِ اسلام کا دل مجروح ہوا۔

اور ہم اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مفتی احمد علی لاہوری ثانی نے اپنے خطاب میں کہا بی جے پی کی رکن نپور شرما کی پارٹی رکنیت معطل سے کچھ نہیں ہوگا۔نپور شرما کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور سخت سزا دی جائے مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہواور ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں بھارت میں مسلمانوں سے مودی حکومت جو مظالم کررہی ہے اسکا نوٹس لیں۔مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے کارکنان سمیت دیگر شعبہ جات کے و بستہ حضرات نے  بھر پور شرکت کی۔