ایل ڈبلیو ایم سی کاصفائی آپریشن،25347تن کوڑا ٹھکانے لگا دیاگیا

ایل ڈبلیو ایم سی کاصفائی آپریشن،25347تن کوڑا ٹھکانے لگا دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عید سے قبل زیرو ویسٹ مہم کے تحت شہر بھر سے تمام اوپن ہیپس اورپلاٹس کو کلئیر کرنے کے لیے پر عزم ہے- سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ عید سے قبل جاری خصوصی صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے-9 ٹاؤنز میں مرحلہ وار زیرو ویسٹ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ خصوصی صفائی مہم کے دوران گزشتہ چار روز میں 25347 ٹن ویسٹ ٹھکانے لگا دیا گیا۔ گلبرگ ٹاؤن سے 2308ٹن، داتا گنج بخش ٹاؤن سے 2522ٹن، سمن آباد ٹاؤن سے 3414 اور عزیز بھٹی ٹاؤن سے 1929 ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔ پلان کے مطابق سمن آباد ٹاؤن اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں روڈز پر سکریپنگ اور قبرستانوں کے اطراف صفائی کی جارہی ہے۔ سمن آباد ٹاؤن میں 18 اوپن پلاٹس اور 31 اوپن ہیپس کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ عزیز بھٹی ٹاؤن میں 23اوپن پلاٹس کو خصوصی مہم کے دوران زیرو ویسٹ کر دیا گیا۔ سمن آباد میں 5 اور عزیز بھٹی ٹاؤن سے 6 مساجد کے اطراف صفائی آپریشن مکمل کیا گیا۔مزید براں کینال روڈ، ہربنس پورہ، جوڑے پل، علامہ اقبال روڈ، اچھرہ، کریم مارکیٹ، ایوب مارکیٹ، مین بلیوارڈ علامہ اقبال، مون مارکیٹ اور دیگر مارکیٹس کی مین شاہراہوں پر بھی خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔تمام ٹاؤنز میں بس اسٹاپس کے اطراف سکریپنگ اور مینوئل سویپنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا مزید کہنا ہے کہ شہر کے داخلی خارجی راستوں پر مینوئل سویپنگ اور پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں موجود 641 اوپن پلاٹس کو عید سے قبل زیرو ویسٹ کر دیا جائے گا۔ 

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیرر نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ کوڑا کرکٹ گلی محلوں، کھلے پلاٹوں میں پھینکنے کی بجائے ایل ڈبلیو ایم سی کے کنٹینرز میں ڈالیں یا عملے کے حوالے کریں۔

. صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں -