آلودگی پھیلانیوالی کوئی گاڑی کل  سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگی

  آلودگی پھیلانیوالی کوئی گاڑی کل  سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا 21 جون سے داخلہ بند کر نے کااعلان کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ایس ایس پی ٹریفک کو عمل درآمد کے احکامات جاری کردئیے،یہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر چلائی جائیگی اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق پریشر ہارن والی گاڑیوں کا بھی اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی کوئی گاڑی 21 جون سے اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکے گی۔ آئی جی نے ہدایت کی کہ کسی بھی ان فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے۔ آئی جی اسلام آباد نے بتایاکہ جہاں ضرورت ہو وہاں موٹروہیکل ایگزامینر سے مدد حاصل کی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
آلودگی

مزید :

صفحہ اول -