چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا جائے: حمزہ شہباز

چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا جائے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر بہاولپور ڈویژن نے چولستان میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش میں اضافہ کرنے کے مجوزہ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کے دور افتادہ علاقوں میں سولر واٹر پلانٹس لگانے کا پروگرام بنایا ہے۔سولر واٹر پلانٹس سے انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی پانی فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کے امور کو جلد حتمی شکل دی جائے۔یہ نیکی کا کام ہے، قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر تیزی سے آگے بڑھا جائے۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں شیڈز میں ائیر کولر لگانے کا بھی جائزہ لیا جائے۔نہر سے چولستان میں پانی کی سپلائی کے آپشن پر غور کیا جائے۔اس اقدام سے ناصرف پانی کی قلت دور ہو گی بلکہ کھیتی باڑی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ چولستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بارش بڑھانے کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کیا جائے اور آئندہ ہفتے ٹائم لائن کے ساتھ فائنل پلان پیش کیا جائے۔4×4 ایمبولینس، موبائل سکولوں میں اضافے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی مشاورت سے حتمی سفارشات پیش کی جائیں۔اجلاس میں سینٹر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری توانائی، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔کمشنر بہاولپور ڈویژن، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی، ڈپٹی کمشنر، چیف انجینئر آبپاشی، ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ افسران وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے جھنگ سے رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی، حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور یونیورسٹی آف جھنگ کے جاری توسیعی منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے طلبا و طالبات کی سہولت کے پیش نظر یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر تکمیل کام جلد مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ جھنگ سمیت تمام اضلاع میں اعلی تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
حمزہ شریف

مزید :

صفحہ اول -