گورنر کے آرڈیننس اور ایوان اقبال میں اسمبلی اجلاس غیرآئینی و غیر قانونی ہیں: پرویز الٰہی

  گورنر کے آرڈیننس اور ایوان اقبال میں اسمبلی اجلاس غیرآئینی و غیر قانونی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوزایجنسیاں) سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پرویز الٰہی نے کہا کہ سپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی سپیکر اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا، ایوان اقبال میں ہونے والی اسمبلی اجلاس کی کارروائی غیر آئینی ہے۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے سب سے بڑے جمہوری ادارے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا، گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی، اسمبلی کے علاوہ کسی اور جگہ اجلاس بلانے کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، جیسے مہمانوں کی گیلری میں الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی سے باہر غیر آئینی اجلاس سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور سٹاف کے بغیر اجلاس طلب کر کے غیر قانو نی کام کیا گیا، اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے مطابق سپیکر کا طلب کردہ اجلاس سپیکر ہی ختم کر سکتا ہے، کسی اور کے پاس سپیکر کے طلب کردہ اجلاس کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے، سپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کے پاس اجلاس کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر بابت 1997 کے قاعدہ 3 اور 4 کے تحت اجلاس کو بلانے اور ختم کرنے کے آرڈرز سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے کرنے ہوتے ہیں۔سابق گورنرعمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اس کے بعد مذکورہ آرڈیننس منسوخ ہو گیا ہے،آرڈیننس منسوخ ہونے کے بعد اسمبلی خود مختار حیثیت میں بحال ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب اسمبلی انسٹیٹیوشن کی حیثیت رکھتی ہے اسے کمزور کرنا آئین و جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔
پرویز الٰہی 

مزید :

صفحہ اول -