سندھ بلدیاتی الیکشن، جے یو آئی کے  4 ہندو امیدواروں کا پی پی کے مسلم امیدواروں سے مقابلہ

سندھ بلدیاتی الیکشن، جے یو آئی کے  4 ہندو امیدواروں کا پی پی کے مسلم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی) کی جانب سے سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی الیکشن کیلئے پنو عاقل کے چار وارڈز سے ہندو امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔صحافی منیر احمد شاہ نے جے یو آئی کے چاروں امیدواروں کے انتخابی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا سکھر مں ا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دلچسپ صورتحال،سب سے بڑی مو نسپل کمیٹی پنوعاقل کے چاروں جنرل وارڈز پر جے یو آئی کے اامیدوار ہندوکمیونٹی سے ہیں جو کتاب کے نشان پر حکمران پی پی پی کے مسلم امیدواروں کا مقابلہ کررہے ہیں اور سخت مقابلہ متوقع ہے۔جے یو آئی کے ٹکٹ پر وارڈ نمبر چھ سے جنرل کونسلر کیلئے استاد پنجا رام امیدوار ہیں۔ جے یو آئی نے وارڈ نمبر سے پہلاج رام، وارڈ نمبر دو سے ساگر کتری اور وارڈ نمبر نو سے گھنشام داس کتری کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
امیدوار مقابلہ

سیٹھ عابد مرحوم کی صاحبزادی فرح کے قتل ک

مزید :

صفحہ اول -