وزیراعظم کا شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بڑا اقدام، ملک گیر سی پی آرٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ 

  وزیراعظم کا شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بڑا اقدام، ملک گیر سی پی آرٹریننگ کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(این این آئی)وزیر ا عظم شہباز شریف نے پاکستان میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے بڑا اقدام اٹھا تے ہوئے ملک گیر سی پی آرٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔سربراہ اسٹریٹجک ریفارمزسلمان صوفی کے مطابق ایمرجنسی حالات میں جان بچانے والی بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ لاکھوں زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو سکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا، اس کے علاوہ ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا۔سلمان صو فی نے کہا کہ آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے حوالے سے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں میرٹ کی بالادستی، بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور صوبہ پنجاب میں ہسپتالوں کے قیام کو یقینی بنایا۔وزیر اعظم وزرات عظمی سنبھالنے کے بعد قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات کا پروگرام شروع کرنے جا رہے ہیں،ملک گیر جان بچانے والی سی پی آر کی تربیت کی مہم اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے۔
ٹریننگ فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -