ہم فٹیف کے دورے اور پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے منتظر ہیں: بلاول بھٹو

ہم فٹیف کے دورے اور پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے منتظر ہیں: بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم آن سائٹ دورے اور پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے عمل کے کامیاب اور جلد اختتام کے منتظر ہیں۔ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی کامیاب تکمیل پر بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ فیٹف کے پاکستان کی طرف سے 2018 اور 2021 کے ایکشن پلان کی تکمیل کے متفقہ اعتراف کا خیر مقدم کرتا ہوں، پاکستان کی فیٹف ٹیم کی محنت کی وجہ سے دونوں ایکشن پلانز کی تمام تکنیکی ضروریات کو کامیابی سے مکمل کیا گیا ہیبلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ یہ مشترکہ قومی کوششوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کی مکمل ہم آہنگی کا نتیجہ تھا، ایف اے ٹی ایف کی پلینری کی جانب سے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے کا اعلان ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کے اس مثبت انداز کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کسی آمر کی قید اور ظلم میرے والد آصف علی زرداری کی مسکراہٹ نہیں چھین سکی۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو فادرز ڈے کی مبارک باد دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میرے عقل مند، صابر اور بہادر والد کو فادرز ڈے مبارک ہو۔بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو  کے بعد اپنی مدت پوری کرنے والے پہلے سویلین صدر آصف علی زرداری نے 1973 کا آئین بحال کیا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ میرے والد آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، انہوں نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -