حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز دلوائے جائیں، پی پی ٹکٹ ہولڈرز کا زرداری سے مطالبہ

  حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز دلوائے جائیں، پی پی ٹکٹ ہولڈرز کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(شہزاد ملک)پیپلز پارٹی لاہور کے قومی و صوبای اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز نے اپنی پارٹی کے سربراہ اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اپنے اپنے حلقوں کے ترقیاتی کام کروانے کے لیے فنڈز مانگ لیے ہیں اور کہا ہے کہ ہم اپنے الیکشنوں میں پانچ,پانچ کروڑ روپیہ لگاتے ہیں اگر کسی وجہ سے ہار جائیں تو ہمیں ہمارے حلقوں کی عوام کے لیے فنڈز چاہیے اگر ہم ہارنے کے باوجود بھی اپنے حلقوں کی عوام کے ترقیاتی کام کروائیں گے تو اس کا آنے والے الیکشنوں میں اچھا رزلٹ آے گاذرائع کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ کی حکومت سے لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کو ترقیاتی فنذد لیکر دینے کی یقین دہانی کروادی ہے,ذرایع نے بلاول ہاوس لاہور میں آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے لاہور کے دو ڈسٹرکٹ کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے بارے میں بتایا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی لاہور کے سنیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ آپ نے کہا تھا کہ جب چاہوں گا عمران کی حکومت گرادوں گا اور پھر سب نے دیکھا کہ جب آپ نے عمران خان کی حکومت ختم کرنے کااعلان کیا تو اللہ کے فضل و کرم سے اس میں کامیاب بھی ہوے آپ نے خود کو سب سیاست دانوں کے امام کے طور پر منوالیا ہے اور آپ آج کے دور کے بھٹو ہیں،ذرائع کے مطابق لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے لاہور کے لوگوں کو پنجاب حکومت میں اکاموڈیٹ کرنے کی بات کی اور کہا کہ اس حکومت کو لانے میں اصل کردار ہماری جماعت کا ہے اس لیے لازمی طور پر ہمارے لاہور کے کارکنوں کو اس میں حصہ ملنا چاہیے،ذرایع کے مطابق آصف علی زرداری نے ان دونوں راہنماوں کی باتیں سن کر کہا کہ آپ لوگ بے فکر ہو جائیں میری مسلم لیگ سے پہلے ہی یہ بات طے پا چکی ہے کہ یہ عارضی حکومت ہو یا پھر آنے والی مکمل مدت کی حکومت ہو ہر جگہ پر جیالوں کو اکاموڈیٹ کیا جاے گا لاہور کے جیالے بھی پنجاب حکومت میں جلد کاموڈیٹ ہوں گے اب لاہور اور پنجاب میں بھی جیالوں کا راج ہوگا آپ لوگ کارکنوں اور عوام سے رابطے بڑھایں لاڈلے کو ہر جگہ پر شکست دیں گے,زرایع کے مطابق اشرف بارا جو کہ راے ونڈ کی طرف آنے والے حلقہ سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کااعلان کیا اور اپنے ڈسٹرکٹ صدر کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر جیالوں نے اک زرداری کی سب سے یاری,اور اک زرداری سب پر بھاری کے نعرے بھی لگاے۔جبکہ سابق صدر کی طرف سے اجلاس کے شرکاء کو کھانا بھی کھلایا گیا۔
جیلاے مطالبات

مزید :

صفحہ اول -