امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، شاہ محمود

       امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی قوت بن چکی ہے،پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت اور عمران خان واحدایماندار قیادت ہے جس پرپوری قوم متفق ہے، تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، امپورٹڈ حکومت نے سازش کے تحت اقتدار حاصل کیا اور اب ان کی نااہلی کی وجہ سے غریب کو دو وقت کا کھانابھی میسر نہیں ہے، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا ہے اور کھانے پینے کی اشیاء ایک عام شہری کی پہنچ سے اوپر چلی گئی ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے پریشان اور سراپا احتجاج ہے، ملک بحران کی کیفیت میں ہے، بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔ عمران خان 14 جولائی کو ملتان کی غیور عوام سے ملاقات کیلئے آ رہے ہیں۔عوام ضمنی انتخابات میں بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے والے عمران خان کے ہر نمائندے کو کامیاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ روز پی پی 217 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف مقامات پر استقبالیہ تقریبات کارنر میٹنگ اور وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی کہ لٹیروں پر ملک پر مسلط کردیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی 

مزید :

صفحہ اول -