قوم نے عمران خان کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا،رانا ثناء اللہ

 قوم نے عمران خان کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا،رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں،اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے فتنہ، فساد اور انتقام کی سیاست کی ہے، عمران خان اپنے ایجنڈے میں ناکام ہوئے، یہ جمہوریت اور قوم کی کامیابی ہے، چیئرمین تحریک انصاف قوم کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں، ان کی مہم کو قوم نے مسترد کردیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف احتجاج کی اپیل کی تھی، قوم نے عمران خان کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج پر پوری نظر تھی، احتجاج میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ڈی آئی خان میں 400سے 500لوگ تھے،رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صورت میں نااہل، نالائق ٹولے کو ملک پر مسلط کیا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد کیسز بنائے گئے تھے، عمران خان اپوزیشن کو سزائیں دلا کر اپنا راستہ نکالنا چاہتے تھے۔
رانا ثناء 

مزید :

صفحہ اول -