سندر داس روڈ پر ٹریفک حادثے میں 60سالہ شخص جاں بحق، جوہر ٹاؤن میں خاتون کی خودکشی 

سندر داس روڈ پر ٹریفک حادثے میں 60سالہ شخص جاں بحق، جوہر ٹاؤن میں خاتون کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت فائرنگ،ٹریفک حادثات سمیت دیگر واقعات میں خاتون سمیت دوافرادجاں بحق جبکہ 3زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پسند کی شادی کرکے لاہور آنے والی جواں سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر پھندا لیکر خودکشی کرلی۔ لڑکی کا خاوند بیمار ہوکر والدین کے پاس چلا گیا تھا جس کے بعد وہ کرایہ پراکیلی رہتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق 23 سالہ شکیلہ دیپالپوراوکاڑہ کی رہائشی تھی اور پسند کی شادی کر کے لاہور رہ رہی تھی۔ پولیس کے مطابق شکیلہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے گزارہ کر رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شکیلہ کا خاوند بیمار ہونے کے بعد اپنے والدین کے پاس چلا گیا تھا جس کے بعد شکیلہ سرور سلہری نامی شخص کے کوارٹر میں گھر اکیلی رہ رہی تھی۔ پولیس نے متوفیہ کے والدین کو اطلاع کرکے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔سندر داس روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران 60 سالہ موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری میں اوور ٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے کی شناخت 60 سالہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے جوکہ گجرات کا رہائشی تھا۔پولیس نے ڈرائیور انجم کو حراست میں لے لیا اور گاڑی بھی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے،باغبانپورہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان قربان کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے مرکزی ملزم شان بٹ کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان قربان کی ہلاکت کے واقعے پرپولیس نے مرکزی ملزم شان بٹ کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان شان بٹ، بلال بٹ اور حمزہ بٹ نے سمیع اللہ اور غلام محمد پر فائرنگ کی تھی اورفائرنگ کی زد میں آکر راہگیر قربان جابحق جبکہ سمیع اللہ اور غلام محمد زخمی ہوگئے تھے۔ باقی دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اورفرار ہونیوالے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔لاہور ہوٹل کے قریب گھر میں آتشزدگی سے 3افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے آگ پرقابو پاتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز لاہور ہوٹل کے علاقہ دل محمد روڈ پر واقع ایک گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناپر آگ بھڑک اْٹھی۔آتشزدگی سیگھر میں موجودایک خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک معمولی زخمی کو موقع پرطبی امداد یکر فارغ کردیا گیا جبکہ جھلسنے والی 70سالہ حمیدہ خاتون اور 41سالہ سمیع اللہ کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
ٹریفک حادثات

مزید :

صفحہ آخر -