انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں: پرویز اشرف

انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ملک و قوم کے حقیقی ہیرو ہیں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         گوجر خان (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد ہی ملک اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضوں کی فراہمی ایک خوش آئند قدم ہے، بلا سود قرضوں سے عوام کو اپنا روزگار شروع کرنے کا موقع ملے گا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نیاخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضے کی فراہمی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،   اخوت فاؤنڈیشن کے عوامی خدمت کے کارنامے کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے  انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والے افراد ہی ملک اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متوسط اور پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں تبدیلی لانا ایک عظیم کارنامہ ہے گوجر خان کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جائے گا گوجر خان میں اس وقت ترقیاتی منصوبوں کا اجراء ہو چکا ہے، عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پرویزاشرف

مزید :

صفحہ آخر -