بجلی کی طلب و رسد برابر، کم لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم

بجلی کی طلب و رسد برابر، کم لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) بجلی کی طلب و رسد برابر ہونے کی وجہ سے کم لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ عارضی طور پر ختم کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث  لیسکو کا شارٹ فال صفر ہو گیا ہے، کمپنی کی ڈیمانڈ تین ہزار چار سو ستر جبکہ فراہمی تین ہزار پانچ سو میگاواٹ ہونے لگی جس کی وجہ سے اب  لیسکو کو بجلی کی کمی کا سامنا نہیں ہے.اس سے قبل لیسکو کی ڈیمانڈ پانچ ہزار تین سو میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی تاہم گرمی کی شدت کم ہونے پر کمپنی کی ڈیمانڈ میں ایک ہزار نو سو میگاواٹ کمی ہو گئی ہے جبکہ کمرشل مارکیٹس بند ہونے کی وجہ سے بھی لیسکو میں بجلی کی طلب کم ہوئی ہے۔
لودشیڈنگ ختم

مزید :

صفحہ آخر -