چوہدری شجاعت کی مرحوم پرویز ملک مرحوم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی

  چوہدری شجاعت کی مرحوم پرویز ملک مرحوم کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق رکن صوبائی اسمبلی پرویز ملک مرحوم کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی چوہدری شجاعت کے ہمراہ تھے، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے سربراہ مسلم لیگ (ق)کا استقبال کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے پرویز ملک کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چودھری شجاعت

مزید :

صفحہ آخر -