اسلام جدت پسند مذہب جو غیر مسلموں کے حقوق کا بھی درس دیتا ہے: مفتی عبدالشکور

اسلام جدت پسند مذہب جو غیر مسلموں کے حقوق کا بھی درس دیتا ہے: مفتی عبدالشکور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     لاہور(فلم رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے کہا ہے اسلام جدت پسند مذہب ہے جو غیر مسلموں کے حقوق کا بھی درس دیتا ہے اور غیر مسلموں کی خدمت ہمارا دینی اور آئینی فریضہ ہے بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے ہندوؤں اور سکھوں کا حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعریف کرناباعث فخر عمل ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان اور مسلمانوں کی عزت اور وقار میں اضافہ ہو رہا ہے ٹرسٹ بورڈ اقلیتوں کی عبادگاہوں کی حفاظت کیلئے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے ہمارے ملک میں مندروں اور گرودواروں کی تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ڈیٹا سنٹر کا قیام اور تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایک اہم اقدام کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبد الشکور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہیڈ آفس میں ڈیٹا سنٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی،سیکرٹری بورڈ ثناء اللہ خان،ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم،عمران گوندل،کنٹرولر اکاؤنٹس عدیل احمد،ایس او ظفر اقبال،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن منیر احمد،پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ،بورڈ ترجمان عامر ہاشمی،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر لیگل افتخار فاروقی،عضمیٰ شہزادی اور دیگر افسران موجود تھے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے وفاقی وزیر کو اقلیتوں کی خدمات کے بارے میں ادارہ کی کارکردگی اور کرتار پور مینجمنٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔مفتی عبد الشکور نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشمی میں حج کو سستا اور آسان بنایاحج کے اخراجات دس لاکھ سے کم کرکے چھ لاکھ کئے اور سعودیہ میں بھی رہائش،سفری اخراجات اور دیگر معاملات میں بھی کمی لائی گئی چیئرمین بورڈ نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں مذہبی آزادی اور سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے مطمئن ہیں۔ہندوؤں اور سکھوں کی عبادت گاہوں کی تزین و آرائش کا کام جاری ہے ڈیٹا سنٹر کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے جس سے بورڈ کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں تقریب کے دوران ایڈیشنل سیکٹری شرائنز رانا شاہد نے محکمہ سیاحت،ورلڈ سٹی اور این سی اے کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے وفاقی وزیر نے چیئرمین بورڈ کے ساتھ تاریخی جین مندر اور حاجی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔
مفتی عبدالشکور

مزید :

صفحہ آخر -