لاہور ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار  ایئرلائنز کو خود احتیاط برتنے کی ہدایت

لاہور ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار  ایئرلائنز کو خود احتیاط برتنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز کو خود احتیاط برتنے کی ہدایت کر دی۔سی اے اے نے کپتانوں کے لیے نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق مون سون کے باعث ائیرپورٹ کی حدود میں پرندوں کی بھرمار ہے، رن وے اور اطراف میں پرندے بہت زیادہ تعداد میں موجود ہیں لہذا کپتان لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران خود ہی احتیاط کریں۔حکام کے مطابق ایئر پورٹ کے اطراف میں ہوٹلوں اور کچرہ کنڈیوں کے باعث جابجا پرندے موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ کو تحریری آگاہ کرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا۔
لاہور ایئرپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -