رہا کردہ  20ماہی گیر وں کو آج واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا

رہا کردہ  20ماہی گیر وں کو آج واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)جذبہ خیر سگالی کے تحت رہائی پانے والے 20 ماہی گیروں کو آج (پیر) کے روز واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔20 بھارتی ماہی گیروں کو ملیر جیل سے رہا ئی کے بعد خصوصی بس کے ذریعے کراچی سے لاہور کیلئے روانہ کیا گیا۔ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق 20 ماہی گیروں کو لاہور کے واہگہ بارڈر تک پہنچانے کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن ادا کر رہی ہے اور انہیں تحائف بھی دئیے گئے ہیں۔ماہی گیروں کو جون 2018 میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر گھسنے اور بلا اجازت ماہی گیری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔رہائی پانے والے ماہی گیروں میں کانجی، مانو، دانا، جیوا، رمیش، دنیش، دیوسی، میرو، نارائن، بھانرا، لال جی، نان جی، ابو، یونس، نثار، عقیل، امین، دینیش، فرید اور انیس شامل ہیں۔
بھارتی ماہی گیر

مزید :

صفحہ آخر -