سکھر، مسائل کو اجاگر کرنے میں بچہ یونین کا کردار اہم ہے: اسلام الدین شیخ

سکھر، مسائل کو اجاگر کرنے میں بچہ یونین کا کردار اہم ہے: اسلام الدین شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اسلام الدین شیخ نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں شہری مسائل کو اجاگر کرنے میں بچہ یونین کا اہم کردار ہے، پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں سکھر کی تمام یوسیز سے تاریخی کامیابی حاصل کریگی اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ پر بچہ یونین نیوگوٹھ سکھر کے صدر مسعود بندھانی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر اسلام الدین شیخ نے مزید کہ نوجوان نسل تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکے، علم کتابوں کے اندر پوشیدہ ہے، ہماری نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم اور علم کی طرف بھرپور توجہ دیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو فنی علوم سے آراستہ کرکے نہ صرف بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے بلکہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر بھی گامزن کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے لائبریریوں کو اپنا مسکن بنایا ہے انہوں نے ترقی کی منازل طے کرکے ترقی یافتہ قوموں کے صفحوں میں اپنا مقام اور نام پیدا کیا ہے۔نوجوان نسل کو جدید علوم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون و شعبہ جات میں تربیت دے کر ملک کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے سندھ حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے وہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔