حمد

  حمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماں سے بھی زیادہ ہے مہربان اے اللہ 
تجھ پر مری ہر سانس ہے قربان اے اللہ 
آئے جو کبھی تند ہواؤں کے مقابل 
جلتی ہی رہے مشعل ایمان  اے اللہ 
دیتا ہے ترا اسم، اندھیروں سے رہائی
حاصل ہے مجھے دولت ایقان  اے اللہ 
حاصل ہیں تری خلق کو تیری ہی پناہیں 
ماں سے بھی زیادہ ہے مہربان  اے اللہ 
اس ذات کو ہم کہتے ہیں صادق بھی امین بھی
وہ جس پہ اتارا گیا قرآن  اے اللہ 
پھیلی ہے ترے ذکر سے اس سانس میں خوشبو
ہر سانس کی آمد ترا احسان اے اللہ 
ابیھا مسعود