نواحی علاقوں میں  سرگرم رکشہ چور گرفتار

  نواحی علاقوں میں  سرگرم رکشہ چور گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ داؤدزئی پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم موٹر سائیکل و رکشہ چور گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ اور مرکزی ملزم بھی شامل ہے جس کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، دونوں ملزمان نواحی علاقہ ناگمان چوک سے رکشہ چوری کرنے کے بعد فرار ہو رہے تھے جن کو اطلاع ملنے پر مقامی افراد کے توسط سے قابو کیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ رکشے پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے، دونوں ملزمان سے مسروقہ رکشہ سمیت ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف رکشہ مالک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ داؤدزئی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ناگمان چوک سے ایک رکشہ چوری کر لیا گیا ہے جس پر اطراف کے علاقوں میں ناکہ بندی کر دی گئی، ایس ایچ او تھانہ داؤدزئی واجد خان نے شبقدر روڈ پر مسروقہ رکشہ کا سراغ لگا کر دو ملزمان عبدالمومن ولد شیر ولی اور رومان ولد خانے کو گرفتار کر لیا جن میں سے ایک کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران رکشہ اور موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مسروقہ گاڑیاں پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، دونوں ملزمان کے خلاف رکشہ مالک نواز ولد مہر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔