پارا چنار،مختلف تنظیموں کا گستاخ اہلبیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پارا چنار،مختلف تنظیموں کا گستاخ اہلبیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں مختلف تنظیموں اور علماء نے قبائلی عمائدین کے ہمراہ گستاخ اہلبیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا شہر بھر میں مارکیٹ اور کاروباری ادارے بھی احتجاج کے طور پر بند رہے شہید چوک پاراچنار میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد علامہ فدا حسین مظاہری، سیکٹری انجمن حسینیہ عنایت طوری، تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل حسین، حاجی عابد حسین، علامہ سید صداقت میاں، علامہ سید صفدر حسین نقوی، علامہ اخلاق حسین شریعتی، علامہ باقر حیدری اور دیگر مقررین نے کہا کہ علاقائی مسائل میں شان اہلبیت میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے اگر مجرم کو فوری طور پھانسی نہ دی گئی تو عوام گستاخ کو سزا ملنے تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی معصوم بیٹی بی بی سکینہ جو واقعہ کربلا کے بعد زندان شام میں والد کی جدائی میں رو رو کر شہید ہوگئی تھی کی شان اقدس میں گستاخی انتہائی افسوس ناک اور بزدلانہ اقدام ہے جس سے مسلمانان عالم کی شدید دل آزاری ہوئی ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر ملک بھر میں سوشل میڈیا کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے تو روز روز اس قسم توہین آمیز واقعات ویڈیوز دیکھنے کو نہ ملتے جس سے لوگ شدید ذہنی صدمے سے دو چار ہوئے ہیں ضلع بھر سے لوگ گستاخ اہلبیت علیہ السّلام کے خلاف احتجاج میں شرکت کیلئے پاراچنار پہنچے اور شہید چوک میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کی اس موقع پر شہر بھر اور ملحقہ علاقوں میں احتجاج کے طور پر کاروباری ادارے اور مارکیٹیں بند رہے جلوسوں کے شرکاء نے سوگ کے طور پر اپنے بازو پر کالے پٹیاں لگا رکھی تھیں۔