تھانہ تہکال،خطرناک قبضہ گروپ کے 4 ارکان گرفتار

  تھانہ تہکال،خطرناک قبضہ گروپ کے 4 ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ تہکال پولیس نے غریب آباد میں اسلحہ کی نوک پر رہائشی مکان پر قبضہ کرنے والے چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان منظم قبضہ گروپ گروہ کے ارکان ہیں جنہوں نے گھر میں موجود خواتین پر فائرنگ بھی کی، ملزمان میں سے ایک کا تعلق ضلع کوہاٹ جبکہ دیگر ملاگوری اور کارخانوں مارکیٹ کے رہائشی ہیں، چاروں ملزمان جعل سازی اور بوگس طریقے سے دستاویزات بنوانے کے بعد قیمتی املاک پر قبضہ میں ملوث ہیں جن کو تہکال پولیس نے نہایت حکمت عملی کے ساتھ گرفتار کرتے ہوئے مقبوضہ گھر کا قبضہ بھی واگزار کرا لیا ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ کلاشنکوف اور نائن ایم ایم پستول برآمد کرنے سمیت ایک عدد قیمتی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ تہکال پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چند مسلح ملزمان ایک رہائشی گھر پر قبضہ کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے گھر میں موجود خواتین کو بے دخل کرتے ہوئے ان پر اندھا دھند فائرنگ بھی کی ہے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹاؤن مختیار علی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان اور تھانہ تہکال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر مقبوضہ گھر کا قبضہ واگزار کراتے ہوئے چار مسلح ملزمان سلمان ولد مالک جان سکنہ کارخانوں، آصف ولد جمیل سکنہ کوہاٹ، طلا محمد ولد دین باچا اور سید عالم ولد اسلام شامیر ساکنان ملاگوری پشاور کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ جنمیں کلاشنکوف اور نائن ایم ایم پستول شامل ہیں بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، اسی طرح واردات میں استعمال ہونے والی جدید قیمتی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، چاروں ملزمان کا تعلق منظم قبضہ گروپ گروہ سے ہے جو جعلی دستاویزات وغیرہ کو بنیاد بنا کر قیمتی نجی املاک پر قبضہ میں ملوث ہیں، چاروں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضے قبضہ گروپ، اقدام قتل اور فائرنگ کرنے کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے