نیازی ٹولے کو ہر طرف سے ناکامی و شرمندگی کا سامنا ہے،حسن مرتضیٰ

نیازی ٹولے کو ہر طرف سے ناکامی و شرمندگی کا سامنا ہے،حسن مرتضیٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ اسمبلیوں  سے استعفے اور ضمنی الیکشن میں حصہ،دوغلا بے نقاب ہو گیا،نیازی ٹولے کو ہر طرف سے ناکامی اور شرمندگی کا سامنا ہے،پی ٹی آئی ارکان کی اسمبلیوں میں یکے بعد دیگرے واپسی شروع ہو چکی۔اپنے ایک بیان میں حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ اب عوام مہنگائی کے موجد کی آواز پر باھر نہیں نکلیں گے،اب تو اسکے صوبے کے اساتذہ بنی گالا کا گھیرا کر رھے ہیں۔حسن۔مرتضی نے کہا کہ گرفتاری کے خوف نے نیازی کے پاں باندھ دئیے ہیں۔چوہے کی طرح بنی گالا کے بل۔میں چھپنے والے کو 25جون کے بعد پناہ نہیں ملیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ فتنے کو فساد اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
حسن مرتضیٰ