پشاور، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گستاخ اہل بیت کیخلاف مظاہرہ 

  پشاور، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گستاخ اہل بیت کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        پشاور(سٹی رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام گستاخ اہل بیت سلطان گل کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گستاخ اہل بیت کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہونگے  مظاہرے کی قیادت  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے عہدیدارا ن نے کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے  اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اہل بیت کا تقدس ہمارے عقیدے کا محور مرکز ہے.اہل بیت کا مقام وہ ہے کہ جس کے بارے میں قرآن میں صریحا فر مایا گیا کہ ان سے نجاست دور ہے اور یہ طہارت کا منبع ہے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز  ڈسٹرکٹ کرم سے تعلق رکھنے والے سلطان گل نے ایک ویڈیو پیغام میں نواسی رسول اللہ ﷺ اور امام حسین کی پیاری بیٹی حضرت بی بی سکینہ س کی شان میں گستاخی کی ہے جسکی وجہ سے پورے دنیا کے اہل تشیع غم و غصے سے بے قرار ہیں،ائین پاکستان کسی بھی شخص کو اہل بیت کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دیتا،الحمداللہ اہل تشیع کا یہ عقیدہ ہے کہ وہ کبھی بھی کسی مذہب یا عقیدے کے تقدس کو نقصان نہیں پہنچاتے لیکن وطن عزیز پاکستان میں آئے روز کسی نہ کسی جگہ تشیع کے عقیدے اور مذہبی آذادی کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی نہ کوئی شخص اٹھ کھڑا ہوتا ہے.مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گستاخ اہل بیت کو فورا گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے. بصورت دیگر ملک بھر کو  روزعاشورا کیطرح  جام کر رکھ دینگے.