کراچی، کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

  کراچی، کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائدمیں سیکیورٹی اداروں نے کالعدم ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کوگرفتار کر لیاہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز نے نورس چورنگی کے قریب مشترکہ کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگرد کی شناخت محمد الیاس ولد خیال محمد کے نام سے ہوئی  ہے جبکہ گرفتار دہشتگر سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایاکہ گرفتار دہشتگرد قاری شاکر اللہ کا قریبی ساتھی ہے، دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لئے سعودیہ عرب میں روپوشی اختیار کی ہوئی تھی۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشتگرد نے 2013 میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شیر احمد خان کو قتل کیا تھا۔ترجمان کے مطابق ملزم نے 2012 میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خلیفہ عمر منصور گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی، ملزم کے دیگر کیسوں سے متعلق بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔