امامیہ کونسل کے پی کااجلاس سیدز کی الحسن الحسینی کی زیر صدارت منعقد

  امامیہ کونسل کے پی کااجلاس سیدز کی الحسن الحسینی کی زیر صدارت منعقد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)امامیہ کونسل خیبر پختونخوا کا ایک ھنگامی اجلاس علامہ سید زکی الحسن الحسینی کی زیر صدارت مرکزی دفتر گنج میں منعقد ہوا،اجلاس میں علامہ سید ارشد نقوی، علامہ سید عالم شاہ الحسینی، سید ابراد جعفری، پروفیسر ملازم حسین،  زوار حسین زیدی، جلال حسین طوری، ثاقب حسین طوری، شاھد امداد بیگ،زاکر زولفقار علی حیدری، اور سید اظہر علی شاہ نے شرکت کی، اجلاس میں پاڑہ چنار میں ایک گستاخ کی طرف سے اپنے ویڈیو پیغام میں رسول للہ صل اللہ علیہ وآلہ وصلعم کی معصوم نواسی بی بی سکینہ سلام اللہ علیہ کے بارے گالم گلوچ کرنے پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا،اجلاس کے شرکاء نے اس ویڈیو پیغام سے چند دن پہلے پاڑہ چنار میں قبائیلی ملک سمیت تین افراد کے قتل اور حویلیاں میں گزشتہ ایک ھفتے سے ایک شرپسند گروہ کی طرف سے اسی طرح کا ماحول بنانے کی کوششوں کو ایک ہی لڑی کی کڑیاں قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کشت و خون کا بازار گرم کرنے کی گہری سازش ہورہی ہے جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ان واقعات سے چشم پوشی اپنی جگہ ایک سوالیہ نشان ہے، اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ شعیہ سنی مسلمان مل کر ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے،اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گستاخ اھل بیت کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے،ملک مومن خان سمیت تین افراد کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے پس پردہ محرکات کو بینقاب کیا جائے اور حویلیاں میں حکومتی رٹ چیلنج کرنے والے شرپسندوں کو فوری لگام ڈالی جائے،اجلاس میں طے کیا گیا کہ اگر کہیں بھی خدا نخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوتا ہے تو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زمہ دار قرار دے کے انکے خلاف عدالتی کاروائی کی جائے گی،