امپورٹڈ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی: شوکت یوسفزئی 

  امپورٹڈ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکی: شوکت یوسفزئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے ملک میں نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے،موجودہ مہنگائی اور بد حالی سے عوام کا جینا مہال ہوچکا ہے ہر طرف غیر یقینی صورتحال ہے اگر یہ امپورٹڈ مزید رہے تو ملک مزید بحرانوں کی طرف چلا جائیں گا،یہ حکمران ملک کیلئے خطرہ بن چکے ہیں،ان کے ہاتھوں معیشت روز بہ روز خراب ہوتی جارہی ہیں۔عمران خان حکومت میں معیشت ٹریک پر اگئی تھی اور جسکی وجہ سے پاکستا ن گرے لسٹ سے نکلا۔لیکن اج دوبارہ پر پاکستان کی معیشت خطرے میں ہے اگر امپورٹڈ حکمران صرف لیگی مفادات کا خیال رکھنا ہے انہیں عوامی مفادات کا کوئی خیال نہیں اس لئیے وقت کا تقاضہ ہے کی یہ امپورٹڈ حکومت چلی جائیں اور نئے انتخابا ت کئے جائیں۔وفاقی حکومت نے بجٹ میں عوام کو مایوس کیا اور اس بجٹ سے ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان ائیں گا۔وفاق نے جہاں بجٹ میں خیبر پختونخواہ کے ساتھ زیاتی کی گئی اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کا ترقیاتی بجٹ کم کیا جو قبائلیوں کے ساتھ ظلم ہے اور یہ مرکزی حکومت کی بد نیتی ظاہر کر تی ہے شریف فیملی پختونوں کے ساتھ نفرت قائم کررہی ہے جب بھی یہ فیملی برسراقتدار آتی ہیں تو مہنگائی ان کے ساتھ آتی ہے جو عذاب ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کے روز مانئی میرہ کی پی ٹی آئی میں شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ا جمل خان مانڑی، حاجی کاکو، نصراللہ جان، بسم اللہ جان، نبیب الرحمان، انفاق، سید حسین کا اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت دیگر کا پاکستان مسلم لیگ ن وجمیعت علماء اسلام سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس سے پہلے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے یونین کونسل ملک خیل کوٹکے میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کے عوام اب بیدار ہوچکے ہیں،پی ٹی آئی نے شانگلہ میں پلاسٹک پائپ پر سیاست کرنے والوں کو دفن کردیا ہے اور ان کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہیں۔عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ شمولیتی تقریب سے چیئرمین تحصیل بشام حاجی سدید الرحمن،چیئرمین تحصیل الپوری وقار احمد نے بھی خطاب کیا۔شمولیتی تقاریب میں درجنوں سر گرم رہنماوں نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور شوکت یوسف زئی کی شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو سراہتے ہوئے انھیں محسن شانگلہ قرار دیا۔صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی و دیگر رہنماؤں نے تحریک انصاف میں نئے شامل ہونے والے افراد کو پارٹی کیپ پہنائے اور ان کے مطالبات پر منصوبوں کا اعلان کیا۔شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی نے کہا کہ شانگلہ کے عوام میں اب شعور ابھررہا ہیں اور یہاں کی پلاسٹک کی سیاست کا خاتمہ کیا۔کارکردگی کی بنیاد پر شانگلہ بھرمیں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کی اور یہاں قابض ٹولے کو بدترین شکست سے دوچار کیاجس سے ثابت ہوتا ہے کہ شانگلہ کے عوام حقیقی تبدیلی اور یہاں ہونے والے حکومت اقدامات سے مطمئن ہیں۔