ڈاکٹر عطاء الرحمان نے  مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا

ڈاکٹر عطاء الرحمان نے  مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نمائندہ پاکستان)ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اپنے ڈاکٹریٹ کی مقالے کا کامیابی سے دفا ع کیامورخہ17جون 2022کو عطاء الرحمن اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لنڈی کوتل نے اپنے نگران پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب اور بیرونی ممتحن پروفیسر ڈاکٹر عبد الحی ابڑو صاحب کی موجودگی میں اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا،کامیابی سے دفاع کیا۔ مقالے کا عنوان تھا عبد الرحمن الجزیری کی کتاب الفقہ علی المذاھب الاربعہ کا اردو ترجمہ تحقیق اور تخریج مصادر(کتاب القصاص و التعزیر) واضح رہے کہ یہ مقالہ جانچ پڑتال کے لے یونائیٹڈ سٹیٹ آف امریکہ کے ڈاکٹر محمد زمانمروت اور ترکی کے ڈاکٹر عالم خان کے پاس بھجوایاگیا تھا  جبکہ اندرون ملک اسلامی شریعہ اکیڈمی  اسلام آباد کے سابق ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر عبد الحی ابڑو صاحب کے پاس بھجوایا گیاتھاانھوں نے اس کامیابی پر اساتذہ کرم، والدین،شر یک حیات اور پروفیسر مشتاق احمد کا شکریہ ادا کیا۔