اہل سنت و الجماعت نوشہرہ نے تینوں   تحصیلوں کیلئے صدور کے انتخاب کا عمل مکمل 

  اہل سنت و الجماعت نوشہرہ نے تینوں   تحصیلوں کیلئے صدور کے انتخاب کا عمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ)  اہل سنت و الجماعت ضلع نوشہرہ نے اپنے تینوں تحصیلوں کیلئے صدور کے انتخاب کا عمل مکمل کر دیا ہے ضلعی صدر نے شوریٰ کی مشاورت سے تین تحصیلوں میں صدور منتخب کر دئیے ضلعی صدر نے اعلامیہ جاری کرکے منتخب ہونے والے صدور کو مبارکباد پیش کی ہے اہل سنت و الجماعت ضلع نوشہرہ کے ضلعی صدر قاری سید عابد شاہ حقانی نے اہل سنت و الجماعت کی ضلعی اور تینوں تحصیلوں پبی، نوشہرہ اور جہانگیرہ کے اراکین شوریٰ سے صلاح و مشورے کے بعد اہل سنت و الجماعت تحصیل پبی کیلئے جان عالم، تحصیل نوشہرہ کیلئے فیاض اور تحصیل جہانگیرہ کیلئے مولانا فیض اللہ حقانی صدر منتخب کر دئیے ہیں، ضلعی صدر قاری سید عابدشاہ حقانی نے نو منتخب صدور کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو دفاع صحابہ و اہل سنت اور مشن جھنگوی شہید کیلئے اخلاص کیساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائیں