منشیات کی بھاری کھیپ برآمد، خاتون سمیت دو افراد گرفتار

  منشیات کی بھاری کھیپ برآمد، خاتون سمیت دو افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ چمکنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے مرد اور خاتون کو گرفتار کر لیا گیا جو موٹر کار کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، دونوں ملزمان کا تعلق منظم بین الصوبائی منشیات سمگلر گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پورے پنجاب میں سرگرم نیٹ ورک کی نشاندھی کی ہے جس کی بابت متعلقہ پولیس سے رابطہ قائم کر لیا گیا ہے، کارروائی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 48 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے، چمکنی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس کو منشیات سمگلنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ موٹر وے ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 48 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرتے ہوئے خاتون سمیت دو افراد کو حراست میں لیا جن کی شناخت نثار احمد ولد سردار احمد اور مسماۃ (ش) زوجہ مقبول احمد کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں ملزمان فیصل آباد پنجاب کے رہائشی ہیں جو گاڑی کے ذریعے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی ہدایت کر رہے تھے جن کا تعلق منظم منشیات سمگلر گروہ سے ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پنجاب میں سرگرم پورے نیٹ ورک کی نشاندھی کی ہے جن کی گرفتاری کے لئے متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے، پولیس نے منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے کر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جن سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ نے قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم بلال ولد میر زمان کو گرفتار کر لیا ہے، اشتہاری مجرم میر زمان سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا جو گھر بار چھوڑ کر نامعلوم مقام فرار ہوا تھا جس سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے