برطانوی نژاد شخص کا اغواء کا ڈرامہ رچا کر اہلیہ سے تاؤان کا مطالبہ

برطانوی نژاد شخص کا اغواء کا ڈرامہ رچا کر اہلیہ سے تاؤان کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       نوشہرہ (بیورورپورٹ) برطانوی نژاد شخص بخت منیر نے اپنی اغوائیگی کا ڈرامہ رچاکر اپنے ہی اہلیہ سے تاوان کا مطالبہ کردیا۔۔برطانوی نژاد کے اغوائیگی کا اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑے لگ گئی۔۔جبکہ بعد ازاں جلوزئی ہولیس نے سائنسی بنیادوں پر استوار تفتیش اور تالاش کے بعد برطانیہ نژاد پلٹ شہری کو اپنے دیگر ساتھی سمیت گرفتار کرکے ڈرامے کا ڈراپ سین کردیا،واقعات کے مطابق بخت منیر ولد نیاز گل اپنی سالی اقبال سیمہ زوجہ ذوالفقار سکنہ کوٹلی کلاں نوشہرہ کے ہمرا گاڑی میں آرہا تھا کہ اس دوران بخت منیر کسی کام کی عرض سے کار سے اتر گیا، اور کچھ دیر بعد ان کی سالی کو ان کی بہن اور مغوی کی اہلیہ نے بیرونملک سے ٹیلیفون کیا گیا کہ مجھے واٹس ایپ پر شین گل ولد برکت گل نے اغوا کردیا ہے، بہن کی اطلاع پر مغوی کی سالی نے تھانہ جلوزئی میں اپنے بہنوئی کی اغوائیگی کی رپورٹ درج کرنا چاہی جس پر جلوزئی پولیس نے ایس ایچ او نیک زمان کی قیادت میں جلوزئی کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا، اور اپنی اغواکا ڈرامہ رچانے والے بخت منیر کو اپنے دوسرے ساتھی شین گل کے ہمراہ چند ہی لمحوں میں تلاش کرکیحراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق اغوا کا ڈرامہ رچانے والا اپنی بیرون ملک مقیم بیوی سے بھاری رقم ہتھیانے کا ڈرامہ رچایا تھا جس کا پولیس نے ڈراپ سین کردیا۔