زکریا یونیورسٹی،فرنچ کلچر کلاسز شروع کرنیکی افواہیں، مذہبی جماعتوں کا اجلاس

    زکریا یونیورسٹی،فرنچ کلچر کلاسز شروع کرنیکی افواہیں، مذہبی جماعتوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام تنظیماتِ ا ہل(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
 سنت کااہم اجلاس یونیورسٹی فرنچ کلچر کلاسزکے اجراء کے خلاف سٹی آفس سنی تحریک میں منعقد ہوا جس میں جماعتِ اھلِ سنت، سنی تحریک،جمعیت علمائے پاکستان نورانی، تحریک لبیک پاکستان، انجمن طلباء اسلام،تحریک تحفظ ناموسِ رسالت، مرکزی میلادکونسل، متحدہ میلادکونسل،مرکزی میلاد کمیٹی،مصطفائی تحریک،کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس سے قائدین نے خطا ب کیا۔پوری دنیا جانتی ھے کہ حال ہی میں فرانس میں فرانس کی حکومت کی سرپرستی میں ہمارے پیارے آقا مولانبی کریم ؐکی شانِ اقدس میں انتہائی توہین آمیز گستاخانہ اقدامات کئے گئے جس پر اُس وقت سے آج تک مسلمان سراپااحتجاج ہیں دورانِ احتجاج کئی مسلمان شہید بھی ہوئے اِن گستاخانہ اقدامات پرآج تک فرانسیسی حکومت نے مسلمانوں سے نہ تومعافی مانگی اورنہ ہی کسی قسم کی پشیمانی کااظہارکیاایسی صورت حال میں یونیورسٹی کے فائن اینڈآرٹ ڈیپارٹمنٹ میں فرنچ کلچر کلاسز کاآغاز کیا جانا اورزمین الاٹمنٹ کئے جانا انتہائی دکھ اورتشویش کاباعث ھے دنیابھر،پاکستان اور بلخصوص ملتان میں بسنے والے غیور مسلمان کسی صورت اس کی اجازت نہیں دیں گے تمام تنظیماتِ اہلِ سنت یونیورسٹی کی انتظامیہ اوردیگر محرکات کے ایسے اقدامات کی سختی سے اوربھرپور مذمت کرتے ہیں۔