کانگو وائرس سے متاثرہ شخص جاں بحق مزید تین مریض شیخ زید ہسپتال منتقل

  کانگو وائرس سے متاثرہ شخص جاں بحق مزید تین مریض شیخ زید ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورورپورٹ)کانگو وائرس سے مشتبہ ایک شخص دم توڑ(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
 گیا مقامی لوگوں کے مطابق انتقال کرجانے والا شخص بستی امانت علی کا رہائشی حیدر علی قصاب چار روز سے شدید بخار میں مبتلا تھاجبکہ ترجمان شیخ زید ہسپتال کے مطابق کانگو میں مشتبہ مزید 3 مریضوں کو شیخ زید ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا ہے اور مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے جانچ کیلئے قومی ادارہ صحت کو ارسال کردئیے گئے جنکی رپورٹ آنے کے بعد مشتبہ مریضوں میں وائرس ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق ہوگی۔ زیر علاج مریضوں میں 22 سالہ مبشر 17 سالہ حمزہ اور 22 سالہ فدا حسین کے نام شامل ہیں تاہم 4 مشتبہ کیس سامنے آنے پر محکمہ صحت کی جانب سے کانگو وائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات شروع کردئیے گئے۔