محکمہ اوقاف پنجاب،ڈیلی ویجز سکیورٹی گارڈز کی دو ماہ سے تنخواہیں بند

   محکمہ اوقاف پنجاب،ڈیلی ویجز سکیورٹی گارڈز کی دو ماہ سے تنخواہیں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف پنجاب کے 235 ڈیلی ویجز سکیورٹی گارڈز دو ماہ کی تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔ ملتان(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)
 زون کے 15  گارڈز سمیت پنجاب کے دیگر مزارات پر تعینات ڈیلی ویجز سکیورٹی گارڈز کو دو ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی، مہنگائی کے باعث، گھر میں کھانے پینے کی اشیاء نہیں، چولہے تک ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔ 1991 میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے وقف مزارات پر آنے والے زائرین کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ''واچ اینڈ وارڈ'' کے نام سے مالی مد بنا کر پہلی بار فنڈز مختص کر کے سکیورٹی گارڈز ڈیلی ویجز بنیادوں پر بھرتی کیے گئے جو تاحال کام کر رہے ہیں اور انہیں عدالتی احکامات کے باوجود مستقل نہیں کیا جا سکا۔ اس وقت محکمہ اوقاف میں ''واچ اینڈ وارڈ'' مد کے تحت تنخواہ حاصل کرنے والے 235 سکیورٹی گارڈ موجود ہیں۔ اس وقت 15  سکیورٹی گارڈ ملتان زون میں تعینات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی گارڈ کی ایک بھی آسامی بجٹ میں منظور شدہ نہیں ہے اور ان 140 یومیہ اجرت گارڈز کو تنخواہ ''واچ اینڈ وارڈ'' کی مد سے ادا کی جاتی ہے جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر انہیں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی جاتی ہے، کچھ عرصہ قبل محکمہ اوقات نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ان گارڈز کو مستقل کرنے کے لیے ریگولیشن ونگ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا جا سکا۔ سکیورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ محکمہ اوقاف ہم پر رحم کرے، عدالتی احکامات پر دیگر ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر دیا گیا ہے جبکہ ہمارے ساتھ دوہرا معیار اپنا یا جا رہا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔ انہوں نے بروقت تنخواہیں دینے کا بھی مطالبہ کیا