میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،43صارفین کو رگڑا

میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن،43صارفین کو رگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 43صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔58ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر12لاکھ روپے جرمانہ عائد۔9 مقدمات درج۔18جون 2022 کوملتان سرکل میں 4بجلی چوروں کو92000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی جی خان سرکل میں 20بجلی چوروں کو713186روپے جرمانہ عائداور6 مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں ایک بجلی چور کو 19000روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 13صارفین کو294000روپے جرمانہ عائداورتین ایف آئی آرز درج، مظفرگڑھ سرکل میں 5صارفین کو87000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔