ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 10دن کا نومولود جاں بحق

  ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 10دن کا نومولود جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی(وقائع نگار، بیورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی)ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سے 10دن کانومولود دم توڑ گیا۔ورثاکا الزام پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کاسلسلہ شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق وہاڑی کارہائشی لیاقت حسین نے پولیس کو بتایا کہ اپنے عزیز کے (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
ہمراہ اپنے دس دن کے بچہ کو طیبعت خراب ہونے پر چلڈرن ہسپتال علاج معالجہ کے لئے لایا۔جس کوآکسیجن لگائی جانی تھی جبکہ چلڈرن ہسپتال میں ایک وقت میں پندرہ بچوں کو آکسیجن دی جاتی ہے اور تقریبا 65 بچے وارڈمیں موجود ہیں لیکن میرابچہ ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت کے باعث وفات پاگیامیرے بچہ کی موت ڈاکٹرزکی مبینہ لاپرواہی سے ہوئی ہے۔جس کی  اطلاع پاکر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہری کے بیان بعد واقعہ کے متعلق تفتیش کاسلسلہ شروع کردیا۔