افغانستان، داعش نے گوردوارے  پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

افغانستان، داعش نے گوردوارے  پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (این این آئی)انتہاپسند تنظیم داعش نے افغان دارالحکومت میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔میڈیارپورٹس  کے مطابق گزشتہ روز کابل میں واقع گردوارے پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور دیگر سات زخمی ہو گئے تھے۔ طالبان کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک کار میں رکھا گیا تھا لیکن کار ہدف تک پہنچے سے پہلے ہی پھٹ گئی۔ جس وقت یہ حملہ ہوا، اس وقت گوردوارے میں کم از کم تیس افراد موجود تھے۔ داعش وقفے وقفے سے افغان اقلیتیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ طالبان کے لیے داعش سے نمٹنا ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے۔
داعش 

مزید :

صفحہ اول -